ڈیرہ بگٹی سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دو افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے علی حسن ولد حاجی بگٹی اور کلیرو ولد لیوی بگٹی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پاکستانی فورسز کی حراست کے بعد دونوں افراد تاحال منظرِ عام پر نہیں آسکے ہیں۔
ادھر کراچی کے علاقے ملیر کلا بورڈ صدیق ویلیج سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے صادق مراد آج بازیاب ہوگئے ہیں۔
صادق مراد کو گزشتہ ماہ 23 اگست کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، واقعے کے خلاف ان کے لواحقین نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
صادق مراد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں، جس کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے کردی ہے۔