چودہ اگست تقریبات کیلئے 10 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے تاہم پرامن سیاسی اجتماع کو مناسب سیکورٹی نہیں دی گئی – ثناء بلوچ

51

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ثناء بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل و کارکنان پر خودکش حملے کے حوالے سے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ‏کٹھ پتلی حکومتِ بلوچستان‬⁩ نے دو تقاریب، باکسنگ چیمپئن شپ اور 14 اگست کی تقریبات پر 50 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودہ اگست کی تقریبات کوئٹہ کیلئے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے اور پورا شہر کئی ہفتوں تک بند رہا ‏لیکن بی این پی‬⁩ کے پُرامن سیاسی اجتماع شاہوانی اسٹیڈیم میں، جہاں ایک خودکش‬⁩ حملے میں 15 سے زائد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، وہاں مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

ثناء بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ غفلت‬⁩ دراصل حکومت کی سوچی سمجھی سازش‬⁩ کو ظاہر کرتی ہے جس کے ذریعے بلوچ‬⁩ اور پشتون‬⁩ قیادت اور اُن بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو ظلم و جبر کے خلاف پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔