چاغی اور تربت میں مسلح حملے: تعمیراتی مشینری نذرآتش، پولیس اہلکار یرغمال، اسلحہ ضبط

378
فائل فوٹو

چاغی میں زیارت بلانوش روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات نذرآتش کر کے ناکارہ بنا دیا، جبکہ تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے سرکاری ہتھیار قبضے میں لے لیے۔

چاغی کے واقعے میں حملہ آور رات دیر گئے پہنچے اور کمپنی کے مشینری کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب تربت کے علاقے جوسک میں حملہ آوروں نے پی ڈی ایم اے کے زیر تعمیر دفتر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے ہتھیار قبضے میں لے لیے۔