بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سوردو سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سبزل ولد لعل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 47 سال تھی اور وہ وشاپ کے رہائشی تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً تین بجے نامعلوم افراد ایک گاڑی پر سوار ہو کر سبزل کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ان کی گولیوں سے چھلنی لاش سریکوران کے قریب سے برآمد ہوئی۔
لاش پر واضح طور پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔