پنجگور: فدائی گہرام کے گھر پر چھاپہ، چچا جبری لاپتہ

217

ہفتے کے روز پنجگور کے تحصیل پروم میں پاکستانی فورسز نے بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی گہرام بلوچ عرف گزین کے گھر پر فورسز کا چھاپہ مارتے ہوئے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران انکے چچا کریم جان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا کیا ہے ۔

خیال رہے کہ فدائی گہرام بلوچ عرف گزین گزشتہ دنوں دشت میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب ہونے والے پاکستانی فورسز پر ایک مہلک حملے میں شامل تھے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی فورسز نے بلوچ جہدکاروں کے گھروں پر چھاپے اور انکے رشتوں داروں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے ۔