پنجگور: حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے فائرنگ سے دو افراد زخمی

46

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔

یہ واقعہ پروم کے علاقے جائین میں مغرب کے وقت پیش آیا، جہاں ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی میں سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت یوسف ولد غلام جان اور عزیر ولد محمد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق یوسف کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی سطح پر بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈیتھ اسکواڈ” سے مراد وہ مسلح گروہ ہوتے ہیں جو ریاستی اداروں کے حمایت یافتہ حلقوں کے زیر سایہ کام کرتے ہیں۔ یہ گروہ عموماً سیاسی یا سماجی کارکنوں کو نشانہ بنانے، علاقے میں خوف و دہشت پھیلانے اور ریاستی پالیسیوں کو غیر رسمی انداز میں آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔