واشک، کیچ: ایڈووکیٹ سمیت تین افراد جبری لاپتہ

149

بلوچستان کے علاقے واشک اور ضلع کیچ سے ایڈووکیٹ سمیت تین افراد جبری طور پر لاپتہ

واشک سے گذشتہ روز نوجوان ایڈووکیٹ حنیف بلوچ کو جبری طور لاپتہ کردیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق ایڈووکیٹ حنیف بلوچ کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ان کے گھر ناگ، واشک سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔ اہلِ خانہ اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ حنیف بلوچ کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے مند سے پاکستانی فورسز نے نصرت سید محمد سکنہ کوہ پشت اور عالم نصیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔