نوشکی سے اطلاعات کے مطابق چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طارق بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طارق بلوچ کو گزشتہ شب رہا کر دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق طارق بلوچ کو فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا۔ ان کی گمشدگی کے باعث اہل خانہ شدید ذہنی دباؤ اور کرب میں مبتلا رہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک عرصے سے سنگین مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔