نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے نوشکی ڈبل روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی عبدالناصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔