نوشکی میں مسلح افراد نے سیکورٹی کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
گذشتہ شب نوشکی شہر میں ڈی سی آفس اور اطراف میں شاہراہ پر لگے ہوئے کیمروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔
اس دوران مسلح افراد اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قریب واقع پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ سے کواڈ کاپٹر کا استعمال کیا گیا جس کو مسلح افراد نے مار گرایا۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔