نال: بم دھماکہ، دو افراد زخمی

47

خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

خضدار سے اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل نال میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت ظفر عمرانی اور مرید محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نال کوہ ایریا کے قریب بم حملے میں ایک کار گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خسرو اور ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ہے۔