مہر گل مری کے جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل، احتجاج، بازیابی کا مطالبہ

147

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ مہر گل مری کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف اتوار کے روز ان کے لواحقین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا اور مہر گل مری کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لواحقین نے کہاکہ مہر گل مری کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جسکی وجہ سے پورا خاندان اذیت ناک زندگی گزار رہا ہے ۔

واضح رہے کہ مہر گل مری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تھے جنہیں 2015 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے، ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہر گل مری کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے۔

‏علاوہ ازیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5939 دن مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر جبری لاپتہ بلوچ خاندانوں نے پیاروں کے بازیابی کا مطالبہ کیا ۔