مچھ فوجی چیک پوسٹ سے کانکن جبری لاپتہ

177

پاکستانی فورسز نے حراست بعد ایک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مچھ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مچھ بازار سے واپس آتے ہوئے نور بخش ولد شاہ محمد سمالانی کو ایف سی چیک پوائنٹ پر روکنے کے بعد حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نور بخش مقامی کوئلہ کان میں کانکنی کا کام کرتے ہیں اور اغواء کا واقعہ رواں سال 25 اگست کو پیش آیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نور بخش کی حراست بعد ایک مہینے گزرنے کے باوجود منظرعام پر نہیں آسکے ہیں، جبکہ لواحقین نے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔