منگچر: ایک شخص کی لاش برآمد

199

قلات کے علاقے منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع لیویز فورس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور بعد ازاں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت صفی اللہ ولد عبدالوہاب، سکنہ کوہک حال کھڈکوچہ کے نام سے ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی بھی قسم کی وجہ یا حالات سامنے نہیں آسکے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔