بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کیچ کے علاقے مند میں شند کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار کاکڑ سمیت نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد، سپاہی ظہور احمد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
دھماکے میں 125 ونگ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
رواں مہینے بلوچستان میں پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملوں میں شدید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس سے قبل بلوچ لبریشن آرمی نے زامران میں دو، تمپ میں ایک، پنجگور میں ایک جبکہ قلات میں آئی ای ڈی حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ بی ایل اے کے آفیشل چینل ہکل پر دھماکوں کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھی۔