مستونگ: پاکستانی فورسز کا چار افراد کو مارنے کا دعویٰ

219

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق جمعے کو کی جانے والی اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے بعد موقع سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تاہم آئی ایس پی آر نے حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔