مستونگ میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل ایف

221

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یکم ستمبر کو دوپہر تقریباً 12 بجے مستونگ کے علاقے کلی کاريز سور میں سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا اسلحہ اور دیگر فوجی سامان ضبط کرلیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے کوئی نقصان پہنچائے بغیر  تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔