مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

377

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے آج شام کے وقت کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں ایک آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین پر سوار پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، جبکہ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج مسافر ٹرینوں کو اپنی نقل و حرکت کیلئے استعمال کرتی ہے ہم عام عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی نقصانات سے بچنے کیلئے قابض فوج کے اہلکاروں محفوظ فاصلہ رکھیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ اس نوعیت کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔