مستونگ: فورسز کے ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی

85

مستونگ میں پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل

مستونگ کے علاقے دشت میں عمر ڈور کے مقام پر گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے بی ایچ یو عمر ڈور کے چوکیدار کو ڈرون (کواڈ کاپٹر) سے بم گرا کر نشانہ بنایا۔ دھماکے میں چوکید شدید زخمی ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل فورسز کی جانب سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی دیکھنے میں آئیں۔

گذشتہ مہینے پاکستانی فوج نے کردگاپ میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کرکے تین موٹر سائیکل سوار عام شہریوں کو قتل کیا جبکہ گیارہ اگست کو گومازی میں فوج کے مارٹر فائر کرنے کے نتیجے میں کمسن لڑکا محمد ولد عبدالغفور جانبحق ہوا تھا۔