مستونگ: ریلوے ٹریک کلئرینس میں مصروف اہلکاروں پر دھماکہ

3

مستونگ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھے۔ 

فورسز پر دھماکہ مستونگ کے علاقے دشت میں ہوا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں ٹرین سروس سیکورٹی خدشات سے دوچار ہے رواں مہینے دو مرتبہ ریلوے سروس کو ان خدشات کے باعث معطل کیا گیا ہے۔

رواں سال بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر ایک حملے میں ٹرین کو یرغمال بنا کر اس میں سوار 200 سے زائد پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید یہ کہ گزشتہ ماہ اگست میں بھی جعفر ایکسپریس پر دو حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین کو متعدد بار منسوخ کیا جا چکا ہے۔