قلات: پاکستانی فورسز بم حملہ، فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

200

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں نامعلوم افراد نے جوہان کراس کے قریب ڈیوٹی پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

قلات لیویز حکام کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، جس کے جواب میں فورسز نے فائرنگ کی۔

فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر ریاض احمد ولد حاجی عبدالحئی، سراج احمد ولد عبدالقیوم نیچاری اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے سے فورسز کے کئی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔