بلوچستان کے علاقے قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ روز قلات کے علاقے مورگند میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا جہاں دیر تک فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جہاں مختلف نوعیت کے حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
رواں مہینے کے آغاز سے پاکستانی فورسز کو بلوچستان میں شدید نوعیت کے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دو روز قبل میں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز کے موٹرسائیکل پر سوار دو اہلکاروں کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا جبکہ زامران میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک آئی ای ڈی حملے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناکر پر سات اہلکاروں کو ہلاک و چار کو زخمی کیا۔
اسی طرح بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں ایک آئی ای ڈی حملے میں فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔