عمران بلوچ چھ ماہ بعد گڈانی جیل سے رہا

109

عمران بلوچ چھ ماہ قید کاٹنے کے بعد گڈانی سینٹرل جیل سے رہا ہوگئے

چیئرمین عمران بلوچ کو گزشتہ چھ ماہ کے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ قانون ماضی میں بھی متعدد بار سیاسی کارکنوں اور اختلاف رائے رکھنے والے افراد کے خلاف استعمال ہوتا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل تنقید کرتی آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران بلوچ پر کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں تھا بلکہ انہیں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار 3MPO جیسے قوانین کا استعمال سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔