سیکیورٹی وجوہات کے بنیاد پر جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا

240

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور سے کوئٹہ، بذریعہ پنجاب، جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، طویل انتظار کے باعث مسافر شدید پریشان۔

یاد رہے کہ رواں مہینہ دوسری مرتبہ حکام نے ٹرین کو روک لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو اکثر اوقات بلوچستان کی طرف سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں روک دیا جاتا ہے اس بار بھی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین آگے نہ جا سکی۔

اس موقع پر مسافروں نے کہاکہ آئے روز سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر ٹرین کو روکا جاتا ہے جسکی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مسائل کا حل نکل دے تاکہ مسافر بروقت اپنے منزلوں کو پہنچ سکیں ۔

یاد رہے کہ رواں سال بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر ایک حملے میں ٹرین کو یرغمال بنا کر اس میں سوار 200 سے زائد پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید یہ کہ گزشتہ ماہ اگست میں بھی جعفر ایکسپریس پر دو حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین کو متعدد بار منسوخ کیا جا چکا ہے۔