بلوچستان کے ضلع سوراب تاریکی ڈیم کے علاقے میں درجنوں مسلح افراد نے حملہ کر کے علاقے کو اپنی کنٹرول میں لے لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے سڑک بلاک کر کے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور اس دوران کسٹمز کے عملے کو نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کسٹمز کی دو سرکاری گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سرکاری ساز و سامان قبضے میں لے لیا جبکہ اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قریبی لیویز اور کسٹمز چیک پوسٹوں پر دھاوا بول کر وہاں موجود ہتھیار اور رسد بھی اپنے کنٹرول میں لے لی۔