بلوچستان کے علاقے سبی سے پاکستانی فورسز نے ایک مقامی صحافی کوحراست میں لیا ہے جس کے بعد اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے ۔
اطلاعات ہیں کہ کوہلو سے تعلق رکھنے والے صحافی شیر خان مری کو سبی سے پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق اُن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
کہا جارہا ہے کہ شیر جان مری سوشل میڈیا پر جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تھے۔
اہلخانہ اور صحافتی حلقوں نے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔
علاوہ ازیں کیچ کے تحصیل تمپ سے ایک ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے تین افراد بازیاب ہو گئے ۔
بازیاب ہونے والوں میں مجیب ولد رسول بخش، امجد ولد دین محمد اور ولید ولد نظر محمد شامل ہیں ۔ جبکہ انکے ساتھ جبری لاپتہ راشد والد دین محمد تاحال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہیں ۔