زہری میں پیشقدمی کرنے والے قابض فوج کے 15 اہلکار ہلاک، پسپا کر کے پیچھے دھکیلا گیا – بی ایل اے

143

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زہری کے علاقوں انجیرہ اور گزان میں پیش قدمی کرنے والے قابض پاکستانی فوج کو شدید حملوں میں نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز قابض فوج کے دس گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو انجیرہ میں سرمچاروں نے گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس میں چار گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئی جبکہ دشمن فوج کی دو گاڑیاں تباہ ہوکر خاکستر ہوگئی۔ ان حملوں میں قابض فوج کے پندرہ سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ زہری 11 اگست سے سرمچاروں کے کنٹرول میں ہے اور اب تک 47 دنوں کے دوران قابض فوج کی بار بار کی گئی پیشقدمیوں کو ناکام بناکر انہیں پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ آج دوسرے روز بھی گزان، انجیرہ اور گردنواح میں جھڑپیں جاری ہے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ اس حوالے سے مزید تفصیلی بیان بعد میں جاری کی جائیگی۔