نامعلوم مسلح افراد نے زہری میں ایک شخص کو حملے کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زہری تراسانی کے رہائشی ندیم ولد علی محمد کو ہلاک کردیا۔
مسلح افراد واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کی کی جانب سے ایک حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی ایل ایف ترجمان نے کہا تھا کہ ندیم ولد علی محمد تراسانی ریاستی آلہ کار ہے جو شہید نور الحق عرف بارگ ولد ظاہر احمد اور شہید ضیاء الرحمن عرف دلجان ولد عبدالرسول زہری کی شہادت میں ملوث ہے۔
آج مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ندیم تراسانی کو ہلاک کردیا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔