زہری: جیٹ طیاروں کی آبادی پر بمباری، نقصانات کی اطلاعات

876

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں پاکستان فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے عام آبادیوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستان فوج نے جیٹ اور ڈرون طیاروں سے بمباری کی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق بمباری میں عام آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

ان کہنا ہے کہ بمباری کے بعد دیر تک طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری رہی ہے۔ پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ مہینے بولان میں مختلف مقامات پر پاکستانی فوج نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی تھی۔