بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک کردیئے۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں نوانو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب قابض فوج علاقے میں جارحیت کے بعد واپس آرہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار تمام نو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں مورگند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔