زامران: فورسز چوکی پر حملہ، کواڈ کاپٹر تباہ، ڈرون طیاروں کی پروازیں

1

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ، کواڈ کاپٹر تباہ، علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں 

زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے وقت فورسز نے کواڈ کاپٹر کا استعمال کیا جس کو حملہ آوروں نے مار گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔