بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران، نوانو میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز پر حملے میں سات اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ 146 ونگ، نوانو سیکٹر میں ایک آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک اہلکاروں کی شناخت نائیک طاہر، نائیک بلال، سپاہی تحسین، لانس نائیک رب نواز اور سپاہی منیر و دیگر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دھماکے میں دو اہلکار سپاہی زین اظہر اور سپاہی علی زمان زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ آج کے واقعے کے بعد زامران کلبر اور ملحقے علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب تربت میں دفعہ 144 نافد اور عبدوئی باڈر کو بھی انتظامیہ کی طرف سے بند کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں شدت دیکھا گیا ہے ۔