دشت میں فوجی آپریشن، ڈرون حملہ و جھڑپیں

0

دشت کے علاقے میں فوجی آپریشن، ڈرون طیارے سے بمباری، فورسز کیساتھ مسلح جھڑپیں

کوئٹہ سے متصل دشت کے علاقے میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی گئی ہے جس میں فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ڈرون طیاروں کا استعمال کرکے بمباری کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے زہری گٹ کے مقام پر ڈرون طیارے سے گولے داغے گئے اور بعدازاں علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو اتارا گیا۔

علاقے میں فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔