بلوچستان کے ضلع خاران میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے مرد کی شناخت گل نظر جبکہ لڑکی کی شناخت (ش) کی ناموں سے ہوئی ہے
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہر سال درجنوں افراد غیرت کے نام پر قتل کیے جاتے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق زیادہ تر معاملات میں متاثرہ خواتین ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات مرد بھی نشانہ بنتے ہیں۔
ایسی وارداتوں میں اکثر لواحقین یا قبیلے کے افراد ملوث پائے جاتے ہیں، جبکہ معاشرتی دباؤ اور روایتی رسومات کے باعث بیشتر کیسز منظر عام تک نہیں پہنچ پاتے یا جلد ہی صلح کی صورت میں ختم ہو جاتے ہیں۔