بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے برشونکی میں نامعلوم مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان فوج کے حمایت یافتہ شخص حافظ ممتاز کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے کے دوران اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا اور ٹھکانے کو نذر آتش کردیا گیا۔
حافظ ممتاز ایک متنازع شخصیت ہیں جو پاکستان کی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔