حیدر آباد: ٹنڈو جام یونیورسٹی کے ہاسٹل سے چار بلوچ طلبہ لاپتہ

82

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ہاسٹل سے چار بلوچ طلبہ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جن کے بارے میں اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

طلبہ کے ساتھیوں کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان بلوچستان کے مختلف علاقوں وڈھ اور سوراب سے تعلق رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اوتھل یونیورسٹی وڈھ کیمپس سے تعلق رکھنے والے یہ چار طلبہ گزشتہ دنوں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کا معائنہ کرنے ٹنڈو جام پہنچے تھے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مذکورہ نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیا اور حراست کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کے بعد ان کی خیریت یا موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

لاپتہ ہونے والے طلبہ کی شناخت عمران ولد سیف اللہ سکنہ وڈھ، آفتاب ولد غلام مصطفیٰ سکنہ وڈھ، مہر اللہ ولد محمد قاسم سکنہ وڈھ اور شعیب ولد عبدالحی سکنہ سوراب کے نام سے ہوئی ہے۔