حب چوکی: دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

44

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو ہفتے کی رات پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، شاہ نواز ولد حاتم بلوچ، جو ضلع آواران کے علاقے توبو کاڈ جھاؤ کے رہائشی ہیں، 31 اگست کی رات کو اسپتال سے واپسی پر حب چوکی کے قریب روکے گئے۔ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اسی رات، عنایت بلوچ ولد بشام، جو ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈر مادگ کلات سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرتے ہیں، کو بھی حب چوکی کے بھوانی علاقے میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور کارکنان عرصے سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں۔