بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آٹھ ستمبر 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت عمر ڈھور، مستونگ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران محمد حنیف ولد عبدالغنی ساکن ڈھاڈر کو حراست میں لے لیا جو قابض پاکستانی فوج کا ایک حاضر سروس ملازم ہے۔ گرفتار فوجی اہلکار سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں تاہم تنظیم اپنے فیصلے کا اعلان اس کے پاس سے برآمد ہونے والے مواصلاتی آلات کی مکمل چھان بین کے بعد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں اس سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے باقاعدہ شواہد ملے ہیں کہ قابض فوج میں شمولیت کے بعد اس کی تعیناتی سبی بلوچستان میں ہوئی تھی اور اب اس کا تبادلہ مستونگ میں کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ قابض پاکستانی فوج کے ایک حاضر سروس اہلکار محمد حنیف ولد عبدالغنی کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کرتی ہے اور اس سے متعلق تنظیم جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے بلوچ قوم کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔