ملزم نے اپنے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد فرار ہوگیا۔
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے اطلاعات کے مطابق ایریا گوٹھ لنڈا میں اعجاز مگسی نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے۔
واقعہ میں جانبحق خاتون کی شناخت ریحانہ مگسی سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آ سکے۔
رواں سال عورت فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، بلوچستان میں 2019 سے 2024 کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 212 واقعات رپورٹ ہوئے۔
سال 2019 میں 52 افراد قتل ہوئے 2020 میں 51 افراد قتل ہوئے 2021 یے تعداد 24 تھی اور سال 2022 میں 28 افراد کا غیرت کے پر قتل رپورٹ ہوئے 2023 میں بھی یے تعداد 24 رہی جبکہ گذشتہ سال 33 افراد بلخصوص خواتین غیرت کے پر قتل ہوئے ہیں، جبکہ 2025 کے اعداد و شمار ابھی شامل نہیں کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس دورانیہ میں ضلع نصیر آباد غیرت کے نام پر قتل کے سب سے زیادہ واقعات کا شکار رہا جب کہ جعفرآباد، جھل مگسی، مستونگ، کچھی، کوئٹہ، قلات، صحبت پور، لورالائی، اور خضدار بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں اس امر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں یا تو ملزمان گرفتار نہیں ہوتے یا پھر قانونی کارروائیاں مکمل نہیں ہو پاتیں عدالتوں میں مقدمات کی سست روی، پولیس کا عدم تعاون، اور سیاسی و قبائلی دباؤ ان معاملات میں انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔