جبری لاپتہ صدام حسین کرد کو منظر عام پر لاکر کوئٹہ میں گرفتاری ظاہر، ہدہ جیل منتقل

46

پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ صدام حسین کرد کو منظر عام پر لاکر خان ریسٹورنٹ، جبل نور کوئٹہ سے گرفتاری ظاہر کردی، اور اے ٹی سی کورٹ میں پیش کرکے ہدہ جیل کوئٹہ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ صدام حسین کرد کو پاکستانی فورسز نے رواں سال 19 جولائی کو کلی حبیب، فیض آباد کوئٹہ سے انکے اہلیہ کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ دو مہینے جبری گمشدگی کے بعد انہیں آج منظر عام پر لاکر انکی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آج 5950 دن مکمل ہوگئے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ جبری گمشدگیوں کا روک تھام کرکے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے ۔

تاہم دوسری جانب یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ کئی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا گیا ہے لیکن انکی جعلی گرفتاریاں ظاہر کرکے انہیں مخلتف جعلی مقدمات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے اور لواحقین شکایت کرتے ہیں اس دوران انکی ملاقاتیں پیاروں سے نہیں کروائی جاتی ۔