سرکاری مسلح گروہ نے فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو تمپ میں قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے نزرآباد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے الطاف ولد عطا نامی شخص کو قتل کردیا اور افراد فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق پاکستانی خفیہ اداریں اور پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان، خصوصاً مکران بیلٹ کے مختلف علاقوں میں ان سرکاری حمایت یافتہ گروہوں جنہیں مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے کی جانب سے شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ان گروہوں کی جانب سے بلوچ سیاسی کارکنان ان کے رشتہ داروں، علاقائی عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سول سوسائٹی اور سیاسی تنظیموں نے متعدد بار حکومت سے ان عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آ سکا۔