تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

82

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آسکانی میں پاکستانی فورسز نے یکم ستمبر کو ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت امیر بخش ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فورسز نے ان کے دکان سے تحویل میں لیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات طویل عرصے سے جاری ہیں۔ اور اس پر اکثر احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔