تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

159

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ نیشنل بینک کے قریب ایک فرنیچر کی دکان پر پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالغفار ولد شیردل سکنہ کلگ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔