تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام کو سنگانی سر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے منیر مبارکی نامی شخص کی مہمان خانہ میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔ اس حملے کے نتیجے میں مصیب ولد حاجی حاصل اور مستی خان ولد منیر مبارکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد بھیٹک کے صحن میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔
تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی مے قبول نہیں کی ہے۔