بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پیر کے روز ایک سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین پر حملہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر 220 ملین روپے لوٹ لیے۔
یہ واقعہ دشت کھڈان کراس پر ایم-8 شاہراہ پر پیش آیا، حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے وین کو روک کر عملے کو یرغمال بنایا اور رقم لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لوٹی گئی رقم میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل تھے۔ وین سیکیورٹی کمپنی ایس او ایس کے زیر انتظام تھی جو تربت سے کراچی جارہی تھی۔