بی ایل اے نے کیچ میں آئی ای ڈی حملوں کی ویڈیو جاری کردی

244

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے متعدد آئی ای ڈی حملوں کی ایک نئی ویڈیو سیریز جاری کردی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ حملے اگست اور ستمبر میں مختلف مقامات پر کیے گئے۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری کی گئی ایک منٹ 46 سیکنڈ کی ویڈیو میں تین کارروائیاں دکھائی گئی ہیں۔ ایک کارروائی 9 ستمبر کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کی گئی، جس میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر دو کارروائیاں زامران میں ہوئیں جن میں فورسز کے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 7 ستمبر کو زامران میں ہونے والے ایک اور آئی ای ڈی دھماکے کی ویڈیو بھی بی ایل اے نے شائع کی تھی، جس میں نو اہلکاروں کی ہلاکت ہوئیں تھی۔ اس سے قبل زامران ہی میں ایک اور حملے میں سات اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔