بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، پروم کے رہائشی کو بلیدہ سے لاپتہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پروم جائین کے رہائشی نظر ولد عرض محمد کو بلیدہ الندور سے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندوں نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ بلیدہ اور گرد و نواح میں پاکستانی حکومت کے حمایت یافتہ گروہ سرگرم ہیں اور بلوچوں کی جبری گمشدگیوں سمیت ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5954ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آ کر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔