بلیدہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مقامی دکاندار جبری لاپتہ 

205

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصل بلیدہ کے علاقے گردانک میں پاکستانی فورسز  نے ایک مقامی دکاندار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری لاپتہ ہونے والے دکاندار کی شناخت شیر علی ولد وشی کے نام سے ہوا ہے۔ 

جبری لاپتہ شیر علی کے لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بلیدہ میں رواں مہینے ابتک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کرنے والے چار کے قریب افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین ان حراستی قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔