بلیدہ: زیر حراست شخص کی لاش برآمد

44

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں رواں ہفتے تیسرے زیر حراست نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت گروپ نے یوسف ولد عبدین کو کڈکئ کوہ سے دوران ڈیوٹی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور آج اسکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

علاقائی لوگوں نے کہاکہ دہائیوں سے بلوچ خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جبری گمشدگیاں، اغواء اور ماورائے عدالت قتل بلوچستان کی تلخ حقیقت بن چکی ہیں۔ یوسف عبدین کا قتل کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ بلوچ عوام کے خلاف ریاستی جبر و تشدد کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بلیدہ سے دو دیگر دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جن کو پاکستانی فورسز نے مقامی سرکاری حمایت مسلح لشکر کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔