بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ: جان محمد جمالی کا انکشاف، وزراء بذریعہ روڈ سفر کے قابل نہیں

1

بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹر پارٹی الیکشن کے دوران سابق وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں ہمارے لیے محفوظ نہیں رہیں، اس لیے وہ اور کئی دیگر سیاستدان راستوں کے ذریعے سفر کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے خطاب میں دعویٰ کیا کہ حالات اتنے کشیدہ ہیں کہ کوئی وزیر بائے روڈ سفر کرنے کے قابل نہیں رہتا اور بعض رہنماؤں کو مخصوص اضلاع سے گزرنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔

ان کے بقول ڈر کی وجہ سے میں بولان سے گزر نہیں سکتا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی بھی نوشکی کراس نہیں کر سکتے، اور قلات و دیگر علاقوں کی صورتِ حال بھی تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ وقتوں میں بلوچستان کی بڑی شاہراہوں پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کا اثرورسوخ بڑھ چکی ہے۔ بڑے شاہراوں پہ ناکہ لگا کر چیکنگ کرنا روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔